اوپن یونیورسٹی ، عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام(ATTC) کے نتائج کا اعلان کرکے تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردی گئی ہیں
طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی رواں ہفتے میں متوقع ہے جبکہ میٹرک اور فیس ٹو فیس پروگرامز(پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ٗ بی ایس پروگرامز ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈپلومہ اِن فرانزک سائنس )کے نتائج کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے ۔ اِن تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی