سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کراچی میں تقریری مقابلہ مہمان خصوصی رؤف صدیقی تھے
طلباء و طالبات کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں، رؤف صدیقی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کے اسٹوڈنٹس کونسل کے تحت تقریری مقابلہ سے ہوا جس کی صدارت شاعر اور ادیب ارشد صابری نے کی۔ مہمان خصوصی وزیر صنعت رؤف صدیقی تھے۔ تقریری مقابلے کا پہلا انعام اسکول آف بزنس اسٹیڈیز کے سید طاہر اختر نے حاصل کیا، طالب علم اجلاس نے دوسرا اور اسکول آف بزنس اسٹیڈیز کے فیصل کریم نے تیسرا جب کہ ڈی ایچ اے کالج کی ملکہ نے خصوصی انعام حاصل کیا، ٹرافی اسکول آف بزنس اسٹیڈیز نے جیت لی ، اس موقع پر رؤف صدیقی ، ارشد صابری ، کالج کے پرنسپل پروفیسر قیصر ہمایوں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کیلئے ضروری ہیں ، ارشد صابری نے اسٹوڈنٹس کونسل کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا، رؤف صدیقی اپنے ہمراہ سعودی عرب سے مہمان بھی لائے تھے، جنہوں نے طلباء وطالبات کی ہمت افزائی کی، درگاہ عالیہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریف کے سجاہ نشین کی اہلیہ روبینہ چشتی نے دعا کرائی۔
شکریہ جنگ