Author Topic: سند ھ بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو نگے،نقل کی روک تھام کیلئے دفعہ 1  (Read 1728 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  سند ھ بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو نگے،نقل کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات سید جاوید افتخار کے مطابق جمعہ 20مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ(ریگولر و پرائیویٹ) کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر 2لاکھ 92ہزار امیدوار شریک ہو نگے ان میں میٹرک سائنس میں ایک لاکھ 6ہزار امیدوار (63ہزار لڑکے 43ہزار لڑکیاں) نویں جماعت سائنس گروپ میں ایک لاکھ9ہزار امیدوار (67ہزار لڑکے ، 42ہزار لڑکیاں) میٹرک جنرل گروپ (ریگولر) میں 33ہزار امیدوار (9ہزار لڑکے ، 24ہزار لڑکیاں) ،نویں جماعت جنرل گروپ(ریگولر) 31ہزار امیدوار (8ہزار لڑکے،23ہزار لڑکیاں) میٹرک جنرل گروپ (پرائیویٹ) 6ہزار امیدوار (2ہزار 500لڑکے اور 3,500لڑکیاں) اور نویں جماعت جنرل گروپ( پرائیویٹ) 7ہزار امیدوار (3ہزار لڑکے اور4ہزار لڑکیاں) شامل ہیں۔ امتحانات کیلئے مجموعی طور پر 476 امتحان مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے264لڑکوں اور 212لڑکیوں کیلئے ہیں۔ علاوہ ازیں امتحانات میں شریک ہونے والے قیدیوں کیلئے کراچی سینٹرل جیل میں امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔ امتحانات کی نگرانی کیلئے170ٹیمیں اور دس خصوصی معائنہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"