PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: معلم on July 14, 2009, 03:42:55 PM

Title: بلوچستان:تین کیڈٹ کالجوں میں کلاسز کا باقاعدہ آغازہو گیا
Post by: معلم on July 14, 2009, 03:42:55 PM

بلوچستان:تین کیڈٹ کالجوں میں کلاسز کا باقاعدہ آغازہو گیا

کوئٹہ…بلوچستان میں معیاری تعلیم کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری ہے کہ صوبے میں تین کیڈٹ کالجوں میں باقاعدہ کلاسز کا آغازہو گیا ہے اور تین مزید کیڈٹ کالجوں پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔وزیر تعلیم بلوچستان شفیق احمد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے کے تین اضلاع قلعہ سیف اللہ، پشین اور جعفرآباد میں کیڈٹ کالجوں کی تعمیر کے بعد وہاں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ پنجگور، نوشکی اور کوہلو میں ایسے تین کالجوں پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں111نئے پرائمری اسکول کھولے جائیں گے جبکہ109پرائمری اسکولوں کو مڈل اور 108مڈل اسکولوں کو ہائی اسکول کا درجہ دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ مختلف انٹر کالجوں کو ڈگری کا درجہ بھی دیا جارہا ہے جن میں کوئٹہ کے جناح ٹاون اور سردار حسن موسیٰ گرلز کالجوں کو ڈگری کا درجہ دیا جارہاہے ۔شفیق احمد خان نے بتایا کہ تربت میں گرلز پولی ٹیکنیک کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور یہاں جلد ہی تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔