Author Topic: پنجاب یونیورسٹی :ای روزگار پروگرام کے آٹھویں بیچ کا افتتاح  (Read 542 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی :ای روزگار پروگرام کے آٹھویں بیچ کا افتتاح
گوجرانوالہ :پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں ای روزگار پروگرام کے تحت قائم کردہ ای روزگار پروگرام کے آٹھویں بیچ کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیاگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ ابرار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدﷲ اس پروگرام سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد نوجوان نہ صرف فری لانسرزبنتے ہیں بلکہ اپنا بزنس سٹارٹ کر لیتے ہیں۔منیجر سنٹر علی مرتضیٰ نے بتایا کے ای روزگار پروگرام کی تین ماہ کی مفت ٹریننگ حاصل کرکے طلبا لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں اور آنے والے تین ماہ ان کے کیریئر میں بڑے کارآمد ثابت ہوں گے ۔نیٹ ورک انجینئر رانا سہیل انجم نے بتایا کہ ای وزگار پروگرام ایک کامیاب پروگرام ہے جو پڑھے لکھے نوجوانوں کا مستقبل سنوار رہا ہے ۔ٹرینر علی سجاد، شعیب تسلیم،حافظ عمر،ثمر خان نے بتایا کہ ای روزگار کا مقصد یوتھ کو مستحکم کرنا ہے ۔
حو الہ: یہ خبر  روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 05 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"