Author Topic: پنجاب یونیورسٹی آن لائن کلاسز اور امتحانات کے لئے اجلاس  (Read 553 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی آن لائن کلاسز اور امتحانات کے لئے  اجلاس
لاہور: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کی آن لائن کلاسز اور آن لائن امتحانات سے متعلق الحاق کالجز کے نمائندگان کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں الحاق شدہ کالجز کے نمائندگان کی تجویز پر موجودہ صورتحال میں طلباء و طالبات کا تعلیمی سال بچانے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے ایل ایل بی کی آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں کرونا وائرس اور موجودہ صورتحال میں نصاب مکمل کرنے کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے لئے ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے پہلے سال میں پچھلی پریکٹس کی طرح پرانانصاب اپنایا جائے گا اور متعلقہ فورمز سے منظوری لینے کے بعد ایل ایل بی کے پہلے سال کا آن لائن امتحان لیا جائے گا۔
[/
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ   22اپریل2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"