Author Topic: قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ”کراچی یونیورسٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ والنٹیئرکور “کا قیام  (Read 1887 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ”کراچی یونیورسٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ والنٹیئرکور “کا قیام
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قدرتی و ناگہانی آفات بالخصوص زلزلہ، سیلاب کی تباہ کاری اور خودکش حادثات یا ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کے لئے عوام میں شعور اور آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے گزشتہ روز سائنس فیکلٹی کے زیر اہتمام کانفرنس ہال میں 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلہ زدگان کی یاد میں ہونے والے سیمینار سے اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے مشکل اور تباہ کن حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے تربیت یافتہ افراد کی ہنگامی اور فوری دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج یونین کونسل کی سطح پر کوششیں شروع کردیں تو کل یقیناً مستعد اور متحرک افراد کی قوت میسر آسکتی ہے اور اس تناظر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کی ایماء پر ضروری سمجھا گیا کہ اس سلسلے میں خواہشمند رضاکاروں کو ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس مقصد کے لئے کراچی یونیورسٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ والنٹیئر کور کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ تربیت یافتہ رضاکاروں کی ٹیم کا قیام ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر قدرتی آفات سے تباہ کاری کی صورت میں مددگار ثابت ہوسکیں۔ شعبہ جغرافیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی نے سٹیلائٹ امیجری کی مدد سے آنے والے زلزلہ کا اندازہ لگانے اور درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔




شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں