Author Topic: کورونا کا خطرہ، جامعہ کراچی میں بائیو میٹرک نظام کی معطلی کا مطالبہ  (Read 566 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا کا خطرہ، جامعہ کراچی میں بائیو میٹرک نظام کی معطلی کا مطالبہ
کراچی : جامعہ کراچی کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جامعہ کے سینٹرز و انسٹی ٹیوٹ میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی معطلی کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس ضمن میں جامعہ کے رجسٹرار کو تحفظات پر مبنی خط بھی جمع کرا دیا ہے جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر بائیو میٹرک حاضری سے ملازمین کو استثنیٰ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر سفیر محمد کے دستخط سے جمع کرائی جانے والی درخواست میں شیخ الجامعہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جامعہ کے کسی طالب علم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے وائرس پھیل سکتا ہے اور گوگل کی رپورٹ کے مطابق بائیو میٹرک سے کورونا وائرس کے منتقل ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، اس لئے جامعہ کراچی کے جن سینٹرز و انسٹی ٹیوٹ میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا نظام رائج ہے فی الوقت احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ کے پی کے حکومت نے بھی کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری پر پابندی لگا دی ہے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  29فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"