Crreer Planning In Pakistan > Technical and Vocational Training Courses
اپرنٹس شپ ٹریننگ
(1/1)
Haji Hasan:
اپرنٹس شپ ٹریننگ
بعض ٹیكنیكل ٹریننگ سنٹرز كا نام اپرنٹسز ٹریننگ سنٹرز ہے لیكن ان كی اور ٹیكنیكل ٹریننگ سنٹرز كی نوعیت میں كوئی خاص درق نہیں ہے ۔البتہ اپرنٹس شپ ٹریننگ اور عام ٹیكنیكل ٹریننگ میں بنیادی فرق پایا جاتا ہے۔عام ٹیكنیكل ٹریننگ آپ براہ راست كسی ٹیكنیكل ٹریننگ سنٹرز یا ووكیشنل ٹریننگ سنٹرا سے حاصل كرتے ہیں اور اس كے بعد آہ متعلقہ فیلڈ میں آپ اپنے لئے خود روزگار تلاش كرتے ہیں جبكہ اپرنٹس شپ كی تربیت كا طریقہ كار خاصا مختلف ہے ۔بہت سے سركاری ،نیم سركاری ،خود مختار اور پرائیویٹ صنعتی اور تعمیراتی ادارے میٹرك پاس نو عمر لڑكوں كو طور اپرنٹس بھرتی كركے انہیں اپنے ادارے كے اندر ایك یا دو یا تین سال كی نظریاتی اور عملی تربیت فراہم كرتے ہیں اور متعلقہ تربیت كی تكمیل كے دوران انہیں ذاتی اخراجات پورے كرنے كے معقول وظیفہ یا اعزاز بھی دیا جاتا ہے ۔یہ اپرنٹس اس بات كے پابند ہوتے ہیں كہ تربیت كی تكمیل پر وہ متعلقہ ادارے میں لازمی ملازمت كریں گے۔
جن اداروں میں اپرنٹس شپ كی سہولیات موجود ہیں ان میںسے كچھ مشہور ادارے درج ذیل ہیں
١۔ پاكستان نیوی
٢۔ پاكستان ریلویز
٣۔ پاكستان ائیر لائنز﴿پی آئی اے﴾
٤۔ پاكستان سٹیل ملز
٥۔ نیشنل لاجسٹك سیل﴿این۔ایل ۔سی﴾
٦۔ پاكستان آر ڈی نینس فیكٹری﴿واہ﴾
٧۔ پاكستان ٹیلی فون انڈسٹریز﴿ہری پور﴾
٨۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ كارپوریشن﴿اسلام آباد﴾
٩۔ ہیوی كمینیكل كمپلیكس ﴿ٹكسلا﴾
10۔ ہیوی الیكٹریكل كمپلیكس﴿ٹیكسلا﴾
١١۔ پاكستان انجیئرنگے كمپنی﴿لاہور﴾
٢١۔ پاكستان پرنٹنگ كارپوریشن۔
ان سركاری اور نیم سركاری اداروں كے علاوہ بے شمار پرائیویٹ صنعتی اداروں میں اپرنٹس شپ كی سہولیات موجود ہیں ۔
اپرنٹس شپ محفوظ كیرئیر كے لیے بہت مناسب طریقہ ہے۔ایسے نوجوان جو جلد روزگار كے خواہش مند ہوں اور والدین پر تعلیم و تربیت كے اخراجات كا بوجھ نہ ڈالنا چاہتے ہوں ان كے اپرنٹس شپ اپنانا بہتر ہوتا ہے لیكن ایسے نوجوانوں كے لئے ملازمت كی پابندی كی وجہ ترقی كا مدان محدود ہوجاتا ہے۔
Navigation
[0] Message Index
Go to full version