Crreer Planning In Pakistan > Technical and Vocational Training Courses

کامیاب انٹرویو کرنے کے لئے تجاویز

(1/1)

iram:
کامیاب انٹرویو کرنے کے لئے تجاویز:
جب آپ اپنے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کے لئے ملازمین کا انتخاب کر رہے ہوں تو اپنی کمپنی کے لیے بہترین امیدوار پہچاننے کے لیے انٹرویو کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے- کامیاب انٹرویو لینا بھی بول چال کی دوسری صلاحیتوں کی طرح ہے- یہ موزوں سوالات پوچهنے, ان کے جوابات سُننے اور امیدواروں سے ان کی صلاحیتوں اور رجحانات کے بارے میں ایماندارانہ رائے لینے کا عمل ہے- اس عمل میں اچهی بات یہ ہے کہ امیدوار اپنے بارے میں بتانے کے لئے پہلے سے ہی تیار ھوتے ہیں اس لئے آپ کا امتحان یہ ہے کہ اس طرح کے سوالات پوچهیں جن کے جوابات سے آپ کو ملازمین رکھنے کے عمل کے لیے درکار معلومات مل جائیں- ملازمت کے انٹرویو لینے کی صلاحیتوں میں نکھار کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کریں۔

انٹرویو شروع کریں
اپنے پہلے چند سوالات امیدوار کو تناو سے باہر نکالنے کے لیے اور انٹرویو کے بقیہ حصے کا انداز مقرر کرنے کے لئے استعمال کریں- ایسے سوالات جن کا تعلق کسی فرد کے کام کے  تجربے سے ھو جیسا کہ "مجهے اپنی موجودہ ملازمت کے کسی خاص دن کے بارے میں بتائیں۔ آپ کو اس میں کون سی چیزیں پسند ہیں؟ آپ کو اس ملازمت میں کون سی چیز پسند نہیں ہے" اس طرح کے سوالات سے آپ کا امیدوار اپنے بارے میں بتانا شروع کر دے گا جو کہ انٹرویو کا اصل مقصد ہے۔

بولنے کی نسبت زیادہ سنیں
اگر انٹرویو کے 20% فیصد سے زیادہ وقت میں آپ خود باتیں کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ امیدواروں کو اپنے بارے میں بولنے کا موقع نہیں دے رہے جب کہ انٹرویو کا اصل مقصد کسی فرد کے جوابات کی بنیاد پر اس فرد کو ملازم رکھنے کے فیصلے میں مدد دینا ہے-اس لئے  آپ کو اس فرد کے جوابات بغور سننے چاہییں-

انٹرویو کے اوقات طے کرلیں
اپنی کاروباری مصروفیات میں انٹرویوز بھی شامل کر لیں اور ان کو بھی دوسری کاروباری مصروفیات کی طرح اہمیت دیں۔ امیدوار کو اپنی مکمل توجہ دیں- اس لیے اپنے ضروری کام نبٹا لیں, اپنے فون کو کچھ دیر کے لیے بند رکھیں۔ اپنا دروازہ بند کر دیں۔ اپنے دفتر کے لوگوں کو بتا دیں کہ آپ اس وقت اپنے کام میں مداخلت نہیں چاہتے۔

ایسے سوالات پوچهیں جن کے جوابات تفصیل سے دییے جاتے ھیں
ایسے سوالات سے اجتناب برتیں جن کے جوابات صرف ہاں یا نہ میں دئیے جاسکتے ہیں۔ اس کی بجائے ایسے سوالات پوچهیں جن کے جوابات تفصیل چاہتے ھیں تاکہ آپ کے امیدوار اپنے بارے میں کھل کر بیان کریں- ان کے جوابات بغور سنیں اور بہت سے ضمنی سوالات پوچهتے جائییں مثلاً "آپ  کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ صورتحال ہے؟"  یا  "آپ نے یہ کام کس طرح کیا؟" اگر آپ مزید معلومات چاہتے ہیں تو امیدوار کو اس بارے میں بتایئں۔

ملازمت کی ذمہ داریاں بیان کرنے سے پہلے سوالات پوچهیں
انٹرویو کی ابتدا میں کام کی تفصیلات بتانے سے احتراز کریں۔ ایک چالاک آدمی آپ کی تفصیلات سنے گا اور کام کے لحاظ سے جو کچھ آپ سننا چاہتے ھیں, اس کی تفصیلات تیار کرنا شروع کر دے گا- کام کی تفصیلات بتانے سے پہلے جتنے زیادہ سوالات ممکن ہوں, پوچھ لیں- اس سے آپ کو زیادہ ایماندارانہ جوابات ملیں گے-

عام سکہ بند سوالات سے پرہیز کریں
انٹرویو کے چند عام سوالات کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ "آج سے 5 سال بعد آپ کس عہدے پر فائز ہوں گے؟ آپ کی خوبیاں اور خامیاں کیا ھیں؟ مجہے اپنے بارے میں بتائیے" اس قسم کے سوالات کے ساته مسئلہ یہ ہے کہ اکثر امیدواروں نے ان کے جوابات پہلے سے سوچ رکہے ھوتے ھیں۔ اس طرح کے سوالات اب آپ کے کام کے نہیں رہے۔ اس کی بجائے آپ اس طرح کے مشکل سوالات کریں جو امیدواروں کو سوچنے پر مجبور کر دیں اور جن سے ان کی خوبیوں اور خامیوں کا ایماندارانہ تجزیہ سامنے آئے- مثال کے طور پر مفروضہ صورت حال کی مناسبت سے پوچہے جانے والے سوالات، جن میں آپ امیدوار سے کام کے دوران پیش آنے والی کسی خاص صورت حال کے ردعمل کے متعلق پوچهتے ھیں, سے امیدوار کی خوبیوں اور خامیوں کی زیادہ بہتر تصویر سامنے آتی ہے۔

دو انٹرویو لیں
پہلے انٹرویو کو دو تین بہترین امیدواروں کا انتخاب کرنے کے لیے استعمال کریں۔ پهر آپ ان میں سے بہترین امیدوار چننے کے لیے انٹرویوز کا دوسرا مرحلہ استعمال کریں۔ دوسرا انٹرویو وہ افراد لے سکتے ہیں جو امیدوار کے ساته مل کر کام کریں گے۔ ان افراد کی رائے لینا ضروری ہے۔

آپ کچھ باتیں نہیں پوچه سکتے
ملازمت کے انٹرویو کے دوران جو سوالات آپ نہیں پوچه سکتے, ان کے بارے میں قانون کافی سخت ہے۔ عام طور پر اس طرح کے سوالات منع ہیں جن کے جوابات کی بنیاد پر آپ کسی متوقع ملازم اور دوسرے ملازمین میں فرق روا رکھ سکیں۔ اس طرح کے سوالات کام سے غیر متعلق ہوتے ھیں مثلاً عمر، نسل، ازدواجی حیثیت یا معذوری وغیرہ۔
یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے

Navigation

[0] Message Index

Go to full version