Crreer Planning In Pakistan > Technical and Vocational Training Courses

تین سالہ ٹیكنیكل ڈپلومہ

(1/1)

Haji Hasan:
اس ڈپلومے كو ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیر یا ڈی اے ای كہتے ہیں ۔یہ ڈپلومہ میٹرك كرنے كے بعد كیا جاسكتا ہے۔عام طور پر روایتی تعلیم میں اس ڈپلومے كو ایف ایس سی كے برابر سمجھا جاتا ہے۔یہ ڈپلومہ كرنے كے لیے ضروری ہے كہ آپ میٹرك كرنے كے فوراًبعد اس ڈپلومے میں داخلہ حاصل كرلیں كیونكہ تعلیمی معیار كے ساتھ ساتھ اس ڈپلومے میں داخل كی شرائط میں عمر كی حد بھی مقرر ہے لہذا اگر آپ میٹرك كے بعد دو تین سال ادھر ادھر ضائع كردیں گے تو پھر آپ كے لیے یہ ڈپلومہ كرنا مشكل ہوجائے گا كیونكہ یہ ڈپلومہ كرنے كے لیے عمر كی بالائی حد زیادہ سے زیادہ بیس سال ہوسكتی ہے۔

داخلے كی اہلیت

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیر میں داخلہ لینے كے آپ كو سائنس كے ساتھ میٹرك پاس ہونا چاہیے چونكہ بہت ذہین نوجوان ڈپلومے میں داخل كے خواہش مند ہیں اس لیے كم ترین ٹیكنالوجی میں داخلے كے لیے آ پ كم از كم ٥٦ فیصد نمبر حاصل كرنے ہوگے ۔كیونكہ میرٹ میں كم از كم سطح یہی ہے اچھی ٹیكنالوجیز میں مقابلہ زیادہ سخت ہوتا ہے۔لہذا كسی اچھی ٹیكنالوجی میں داخلہ حاصل كرنے كے لیے آپ كو میٹرك میں ستر سے پچھتر فیصد نمبر حاصل كرنے چاہیے ۔داخلہ عام طور پر میریٹ كی بنیاد پر ہوتا ہے۔صرف چند نشستیں متعلقہ انسٹی ٹیوٹ یا كالج كے ملازمین كے بچوں ،صوبائی اور مركزی حكومت پسماندہ علاقوں اور غیر نصابی سرگرمیوں كے لیے مخصوس ہوتی ہیں ۔ڈپلومہ آف ایسی ایٹ انجینئر میں ہر سال میٹرك كے رزلٹ كے فوراًبعد یعنی جون جولائی میں داخلہ ہوتا ہے جبكہ نئی كلاسوں كا اجرا ستمبر میں ہوتا ہے ۔یہاں ہم مشہور ٹیكنیكل كالج اور ٹیكنیكل انسٹی ٹیوٹ كے پتے دے رہے ہیں ۔آپ كسی ایك یا ایك سے زائد جگہوں پر داخلے كے لئے رجوع كرسكتے ہیں ۔داخلے كی شرائط اور تاریخوں وغیرہ كا اعلان تمام متعلقہ تربیتی ادارے مختلف بورڈز كے میٹرك كے رزلٹ آنے كے فوراًبذریعہ اخبارات كرتے ہیں ۔كچھ مشہور ٹیكنیكل كالجز اور انسٹی ٹیوٹ حسب ذیل ہیں۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version