Examination Board > NAT Entry Test
میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے نئے احکامات جاری
(1/1)
AKBAR:
New orders issued for admissions in medical colleges
میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے نئے احکامات جاری
ڈاکٹر بننے کے خواہاں نوجوانوں کیلئے اہم ترین خبر، میڈیکل کالجز کے میرٹ میں اب صرف سائنس مضامین کے نمبر شامل ہونگے،
میڈیکل کالجز داخلہ، ایف ایس سی میں بائیالوجی،کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے نمبروں کو میرٹ میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز کے میرٹ میں اب صرف سائنس مضامین کے نمبر شامل ہونگے۔ میڈیکل کالجز کے میرٹ میں ایف ایس سی کے پورے نمبر رواں برس شامل نہیں ہوں گے۔کالجز میں داخلہ کیلئے ایف ایس سی میں بائیالوجی، کیمسٹری، فزکس یا ریاضی کے نمبروں کو میرٹ میں شامل کیا جائے گا۔
میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے سائنس مضامین کے نمبر شامل کرنے سے اے لیول کے طلبا کو بھی فائدہ ہوگا.
پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں.
وفاقی وزارت تعلیم کی سفارش پر میڈیکل کالجز کا میرٹ سائنس مضامین کی بنیاد پر بنے گا. میڈیکل کالجز کے میرٹ کیلئے سائنس مضامین کے مجموعی نمبر بھی کم از کم 65 فیصد لازمی ہوں گے.
پاکستان میڈیکل کمیشن نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.
Navigation
[0] Message Index
Go to full version