Author Topic: پاسپورٹ كیا ہے؟  (Read 2666 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پاسپورٹ كیا ہے؟
« on: December 08, 2007, 08:34:37 PM »
پاسپورٹ كیا ہے؟

پاسپورٹ ایك انتہائی اہم دستاویز ہوتی ہے اس سے ہی آپ كی قومیت كی شناخت كی

جاتی ہے كہ آپ كس ملك كے باشندے ہیں۔

بیرون ملك جانے كے لیے پاسپورٹ سب سے پہلی ضرورت ہے۔ كیونكہ اسی پر كسی ملك

میں داخل ہونے كا اجازت نامہ جسے ویزا كہتے ہیں جاری كیا جاتا ہے۔ بیرون ملك قدم قدم پر

آپ كو اس كی ضرورت رہتی ہے۔

پاسپورٹ میں اپنی طرف سے كوئی تبدیلی كرنا، اضافہ كرنا ، رد و بدل كرنا غیر قانونی اور

جرم ہے جس كی سزا ملكی قانون كے مطابق تقریباً تین سال یا جرمانہ یا دونوں مقر رہے۔

پاسپورٹ كی فیس آج كل 1200/- روپے مقرر ہے اگر ارجنٹ بنوانا ہو تو 4000/- روپے ہے۔ مقررہ

فیس نیشنل بینك میں جمع كروانا ہوتی ہے۔ پہلی والی فیس كو عام فیس اور دوسری كو

ارجنٹ كہتے ہیں عام فیس پر پاسپورٹ ہفتہ بعد اور ارجنٹ پر اسی دن اگر پولیس تصدیق

نہ ہو تو مل جاتا ہے۔

مندرجہ ذیل افراد پولیس تصدیق سے مستثنیٰ ہیں۔

١: ایسے لوگ جنہوں نے میٹرك 1978ئ سے پہلے كیا ہوا ہے۔

٢: وہ لوگ جن كے والد، بڑے بھائی ، بہن نے 1978ئ سے پہلے میٹرك یا اس كے مساوی

كورس كیا ہے۔

٣: سركاری ادارے كے ملازم جن كی تصدیق ان كا افسر مجاز ﴿17گریڈ﴾ كرے۔

٤: افسر مجاز كے قریبی رشتہ دار اس كی تصدیق سے مثلاً بیٹا، بیٹی، بیوی وغیرہ۔

یہ تمام افراد پولیس تصدیق كے بغیر پاسپورٹ بنوا سكتے ہیں مگر پاسپورٹ فارم جمع كرواتے

وقت اپنے ساتھ متعلقہ كاغذات كے اصل بمعہ شناختی كارڈ اصل لانا لازمی ہے۔ پاسپورٹ

انٹرنیشنل ہوتا ہے۔ آپ دنیا كے ہر ملك میں جا سكتے ہیں  سوائے ٫٫اسرائیل٬٬ كے۔

حج كے لیے علیحدہ پاسپورٹ جاری كیا جاتا ہے جو صرف اسی مدت كے لی ہوتا ہے جس

مدت میں حج ادا كیا جاتا ہے۔