PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => PU => Universities In Punjab => PU Datesheet => Topic started by: iram on October 23, 2008, 02:22:28 PM

Title: ایم بی بی ایس امتحانی ڈیٹ شیٹس،ایم اے داخلہ فارم کا شیڈول
Post by: iram on October 23, 2008, 02:22:28 PM


ایم بی بی ایس امتحانی ڈیٹ شیٹس،ایم اے داخلہ فارم کا شیڈول 

لاہور : پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل (ری آرگنائزڈ سکیم) اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل (نیو ری آرگنائزڈ سکیم) کے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔

ڈیٹ شیٹس کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل (ری آرگنائزڈ سکیم)، سالانہ امتحان 2008ء 4 نومبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گاجبکہ ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل (نیو ری آرگنائزڈ سکیم)، سالانہ امتحان 2008ء 4 نومبر سے شروع ہو کر 13 نومبر تک جاری رہے گا۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے ایجوکیشن (ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری) سالانہ امتحان 2008ء کے لیے داخلہ فارم بھجوانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امتحان کے لیے سنگل فیس کے لیے داخلہ فارم جمع کی آخری تاریخ 24 اکتوبر جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 اکتوبر تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔

ایم اے ایجوکیشن (ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری) ، پارٹ۔ I ، سالانہ امتحان 12 نومبر سے جبکہ ایم اے ایجوکیشن (ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری) ، پارٹ۔ II ، امتحان 13 نومبر سے شروع ہو گا۔......بشکریہ Thearynews.com
_______________________________________________