Author Topic: 29 کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کا اختیار پرنسپلز کو مل گیا  (Read 1647 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
29 کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کا اختیار پرنسپلز کو مل گیا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے گزشتہ روز 29 کالجوں میں داخلے کا اختیار پرنسپلز کو دے دیا ہے۔ ان کالجوں میں 5 ہزار سے زائد نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔ امیدوار براہ راست مارکس شیٹ کے ذریعے 29 کالجوں میں پرنسپلز کے ذریعے داخلہ لے سکیں گے۔ جن 29 کالجوں میں پرنسپلز کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے ان میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ابراہیم حیدری، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کورنگی ڈھائی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہ فیصل کالونی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سی ون ملیر، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لانڈھی مل ایریا، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میٹروول سائٹ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی 7سی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قائد ملت، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج محمود آباد، گورنمنٹ انٹر گرلز کالج لیاری، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قصبہ کالونی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی سیکٹر 11، دختر مشرق گورنمنٹ گرلز کالج جمشید ٹاؤن، شہید محترمہ بینظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منظور کالونی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کنکر ولیج گڈاپ، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ٹاؤن، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج منگھوپیر، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج لانڈھی اور دیگر کالجز شامل ہیں۔




شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں