Author Topic: غلام محمد مہر کالج میں نشستیں کم ہونے سے طلبہ داخلوں سے محروم  (Read 1405 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

غلام محمد مہر کالج میں نشستیں کم ہونے سے طلبہ داخلوں سے محروم
   
خیرپور (بیورو رپورٹ) غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں نشستیں کم ہونے سے کئی طلبہ داخلے سے محروم، پانچ برس سے داخلے کا پرانا کوٹا چل رہا ہے جو زیادتی ہے۔ یہ بات خیرپور کے سماجی رہنماء ڈاکٹر محمد انیس گورا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے لئے طلباء و طالبات کے لئے 224 نشستیں مقرر ہیں جبکہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے لئے گزشتہ پانچ برس سے صرف 97 نشستوں کا کوٹا مخصوص ہے جو ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور آبادی و اراضی کے لحاظ سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے جس کی آبادی 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے لیکن خیرپور کے لئے میڈیکل کی صرف 42 نشستیں مخصوص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے لئے 150 جبکہ خیرپور کے لئے کم از کم 180 نشستوں کا کوٹا مخصوص کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں کم نشستوں کی انہوں نے حکام کو متعدد بار نشاندہی کرائی ہے لیکن حکام نے اس پر توجہ نہیں دی۔


شکریہ جنگ
 

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں