Author Topic: اسلامی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف واہ اور کامسیٹس کا کنسورشیم کے قیام پر اتفاق  (Read 258 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

اسلامی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف واہ اور کامسیٹس کا کنسورشیم کے قیام پر اتفاق
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف واہ اور کامسیٹس کے ساتھ مل کر ایک کنسورشیم کے قیام پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت تینوں جامعات مل کر مشترکہ تعاون کے منصوبوں سمیت یونیورسٹی آف واہ میں ایک بزنس انکیوبیشن سنٹر قائم کریں گی۔ اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں تقریب میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی, وائس چانسلر واہ یونیورسٹی جمیل النبی اور کامسیٹس کے رجسٹرار ڈاکٹر ساجد مدنی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
 اس کنسورشیم کے تحت اسلامی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف واہ کو استعداد کار میں اضافے کے لیے معاونت اور تعاون فراہم کرے گی۔ اسلامی یونیورسٹی اس سنٹر کے قیام کے بعد عملے کی تربیت اور سٹارٹ اپس کی شروعات میں بھی جامعہ واہ کی معاونت کرے گی۔ اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ریسرچ اینڈ انٹر پرائز ڈاکٹر احمد شجاع سید اور جامعہ کے بزنس انکیوبیشن سنٹر کے ڈائریکٹر انجینئر احسن مرزا بھی موجود تھے۔