Author Topic: ملٹری کالج مری اعلیٰ صلاحیتوں والی عسکری قیادت فراہم کریگا،جنرل اشفاق کیانی  (Read 2386 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male

 
 
ملٹری کالج مری اعلیٰ صلاحیتوں والی عسکری قیادت فراہم کریگا،جنرل اشفاق کیانی
   
راولپنڈی (جنگ نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملٹری کالج مری کے قیام کا مقصد پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے، ملٹری کالج مری کے قیام سے عسکری تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا اور یہ ادارہ اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک عسکری قیادت فراہم کرے گا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ بات پیر کو ملٹری کالج مری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کالج مری کا قیام ”سپاہی کے سال“ کے تحت کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے اور ان اقدامات کا مقصد پاک فوج کے ارکان کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کالج مری ملٹری کالج جہلم کی طرز پر کام کرے گا۔



شکریہ جنگ
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study