Author Topic: ساڑھے 4 لاکھ طالبات ماہانہ 1ہزا ر وظیفہ سے محروم  (Read 252 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ساڑھے 4 لاکھ طالبات ماہانہ 1ہزا ر وظیفہ سے محروم
 حکومت پنجاب نے زیور تعلیم پراجیکٹ کے 5ارب80کروڑ روک لئے فنڈز جاری کرنے بارے وزیراعلیٰ نے کوئی حکم جاری نہ کیا :حکام محکمہ خزانہ

لاہور: پنجاب کی ساڑھے چار لاکھ طالبات کوڈیرھ سال سے ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ نہ مل سکا ،حکومت پنجاب نے زیور تعلیم پراجیکٹ کے 5ارب80کروڑ روپے روک لئے ۔ زیور تعلیم پراجیکٹ کے تحت 16غریب ترین اضلاع کو شامل کیا گیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ چھٹی سے دسویں جماعت تک جن طالبات کی 80فیصد حاضری ہوگی، ان کو ماہانہ ایک ہزار روپے جاری کئے جائیں گے اور یہ پراجیکٹ خصوصی طورپر غریب ترین اضلاع میں تعلیم کو پروموٹ کرنے سے متعلق ایک اہم اقدام تھا لیکن موجودہ حکومت نے گزشتہ برس پانچ ارب 60کروڑ روپے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھااور یہ فنڈز پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں بھی مختص کئے گئے تھے ۔ محکمہ سکولز پنجاب کی جانب سے 3بار سمری بھجوائی گئی لیکن محکمہ خزانہ نے اعتراضات لگادئیے اور کہا کہ پیسے جاری نہیں کئے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ نے کوئی حکم جاری نہ کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"