Author Topic: 8 طالبات,2اساتذہ میں کورونا,ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل  (Read 275 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

8 طالبات,2اساتذہ میں کورونا,ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل
سرگودھا: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولوں کی 8 طالبات اور 2 اساتذہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خواتین کے ایک سرکاری کالج کو ایک ہفتہ کیلئے بند جبکہ دیگر تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے ، جبکہ طالبات ا و ر اساتذہ کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگوھا کے آئسولیشن وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہپور کی چار طالبات، گورنمنٹ ہائی سکول 88 شمالی کی 2 طالبات، فاروق کالونی گرلز کالج کی ایک طالبہ دو اساتذہ سمیت 10افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر انہیں گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، گورنمنٹ ڈگری کالج شاہپور کو چند روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تمام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گاہے بگاہے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کرونا کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا کی ویب سائٹ پر مورخہ  02 اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"