Author Topic: جامعہ کراچی ایم فل، پی ایچ ڈی،ایم ایس،ایم ڈی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع  (Read 997 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی : داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 2 جولائی کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 3 تا12 جولائی متعلقہ شعبہ جات، سینٹر اور انسٹیٹیوٹ سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار14 جولائی کو صبح 10 بجے ہونگے، شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا ہوگا۔
-----------
جامعہ کراچی، ایم فل ، پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی۔ ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن) میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر سلیم شہزادکے اعلامیے کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 02 جولائی 2019ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 03 تا 12 جولائی تک متعلقہ شعبہ جات، سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار 14 جولائی کو صبح 10 بجے ہوں گے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر 31 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو، انہیں پرویژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمک) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہو گا۔
حوالہ: یہ خبر اے پی پی۔ 24 جون2019ء کی ہے
 حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہہ 25 جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"