PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 20, 2021, 11:19:22 AM

Title: ہشہر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا امتحانی پالیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Post by: sb on January 20, 2021, 11:19:22 AM
مظاہرہشہر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا امتحانی پالیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور: گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا، طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹیوں نے سمیسٹر فیس بٹورنے کیلئے آن لائن کلاسز کے بعد فزیکل امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال کے سامنے یونیورسٹیوں کے طلباء نے امتحانی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج میں شامل طلباء و طالبات نے موقف اپنایا کہ انہیں پورا سمیسٹر آن لائن پڑھایا گیا ہے، اس لیے ان کا امتحان بھی آن لائن طریقے سے منعقد کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں یو ایم ٹی، لاہور گریثرن یونیورسٹی، یو سی پی، لاہور یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی کے طلباء شریک ہوئے۔ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ فیسیں وصول کرنا چاہتی ہے اس لیے مزیکل امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں، احتجاجی طلباء نے ایوان اقبال سے گورنر ہاؤس تک ریلی بھی نکالی، جس کے بعد طلباء کے پانچ رکنی وفد نے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔
[/size][/right]
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 جنوری 2020 کو شائع ہوئی