Author Topic: انٹر امتحانات کل سے شروع حیدرآباد بورڈ  (Read 2156 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
انٹر امتحانات کل سے شروع حیدرآباد بورڈ
   
 ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل حق نے کہا ہے کہ حیدرآباد سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 اپریل سے شروع ہوں گے جس کے لیے 45 طلباء اور 31 طالبات کے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں‘ امتحانی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہوگی‘ امتحانات میں 49 ہزار 161 طالبات سمیت مجموعی طور پر 76 ہزار 494 امیدوار شرکت کریں گے۔ ہفتے کے روز چھٹی کے اعلان کے باعث 8 مئی اور 15 مئی کو ہونے والے پرچے بالترتیب 17 اور 18 مئی کو ہوں گے‘ وہ بورڈ آفس میں بورڈ کے ناظم امتحانات شفیق احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو نے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے ۔شکریہ جنگ