PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Pashtoonkhwa Students => Topic started by: AKBAR on June 21, 2021, 03:35:16 PM

Title: پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ عثمان کاکڑ ، کراچی میں انتقال کرگئے
Post by: AKBAR on June 21, 2021, 03:35:16 PM
Former head of Pashtunkhwa Students Organization Usman Kakar has passed away in Karachi

پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ عثمان کاکڑ ، کراچی میں انتقال کرگئے
واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے، ان کو برین ہیمبرج ہوا تھا۔
پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے باعث اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔
عثمان خان کاکڑ
عثمان خان کاکڑ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان کے منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔
21 جولائی 1961ء کو ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں پیدا ہونے والے عثمان کاکڑ نے معیشت میں ماسٹرز اور ایل ایل بی کر رکھا ہے۔
 دورِ طالب علمی سے سیاسی زندگی کا آغازکیا، 1977ء میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شامل ہوئے
 اور تنظیم کے مرکزی اول سیکرٹری (سربراہ) کی حیثیت سے کام کیا۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست شروع کی۔
2002ء بلوچستان اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
 عثمان کاکڑ آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی کنوینئر اور پشتونخوا نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی مرکزی کنویننگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔