Author Topic: میڈیکل تنظیموں ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے پنجاب بجٹ مسترد کردیا  (Read 350 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میڈیکل تنظیموں ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے پنجاب بجٹ مسترد کردیا
لاہور: میڈیکل کی تنظیموں ڈاکٹروں نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے پنجاب حکومت کے پیش کر دہ نئے مالی سال 22-2021کے بجٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ بجٹ الفاظ کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں حکومت نےترقیاتی بجٹ میں سے صحت سہولت کارڈ کے لئے ایک خطیر رقم مختص کرکے ہیلتھ کی دیگر اسکیموں کو نظر انداز کر دیا ہے جس سے نئے مالی سال میں شعبہ صحت مشکلات کا شکار رہے گا ، کورونا میں خدمات انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے
ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ، ینگ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نمائندوں نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا پی ایم اے صدر پروفیسر اشرف نظامی ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر سلمان کاظمی ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر سلمان حسیب اور دیگر نے پنجاب حکومت کی جانب سے سوموار کےروز پیش کئے جانے والے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
 حکومت کو کورونا وباء کے دوران دن رات ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے اور اپنی جانوں کے نظرنے پیش کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے خصوصی گرانٹ اور الائونسز کا اعلان کرنے چاہئے تھا۔مگر حکومت نے وقاقی حکومت کی طرح صرف 10فیصد اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاق کیا ہے۔