PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => PAKISTAN NURSING COUNCIL => Topic started by: AKBAR on February 10, 2021, 11:53:31 PM

Title: میڈیکل کالجز کی نشستیں کم کرنے کیخلاف مظاہرہ
Post by: AKBAR on February 10, 2021, 11:53:31 PM
میڈیکل کالجز کی نشستیں کم کرنے کیخلاف مظاہرہ
اسلام آباد:سابقہ فاٹا اور بلوچستان کی میڈیکل کالجوں میں نشستیں کم کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،
مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ،
ان علاقوں کو میڈیکل کی کم سیٹیں دی گئی ہیں،سنیٹر عثمان کاکڑ نےخطاب کہا کہ 265نشستوں کو بحال کیا جائے،ہم چاہتے سب میڈیکل کالجز کا ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا، ڈاکٹر فیض اچکزئی نے کہا کہ ایم سی کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے،
میڈیکل کی نشستیں کم کرنے سے میڈیکل کے شعبے کو دھچکا لگے گا۔