Author Topic: زکریا یونیورسٹی ، آن لائن کلاسز فوری شروع کرنے کی ہدایت  (Read 865 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زکریا یونیورسٹی ، آن لائن کلاسز فوری شروع کرنے کی ہدایت
ملتان: زکریا یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے نئے قوانین نافذ کردئیے گئے ، اساتذہ اپنے ویڈیو لیکچرز اپ لوڈ کریں گے ، آن لائن کلاسز فوری شروع کرنے کی ہدایت، اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے ، لر ننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کلاسز لی جائیں گی ، تما م فیکلٹی ممبران آن لائن کلاسز کا اہتمام فوری کریں ، وٹس ایپ کا استعمال کیا جائے ، اساتذہ اپنے ویڈیو لیکچر بھی تیار کریں گے جن کادورانیہ 6 سے 10 منٹ تک ہوگا، لیکچرز کو بعد میںیونیورسٹی کے یوٹیوب چینل پر بھی ڈال دیا جائے گا ،کلاسز کے لئے تمام طلبا وطالبا ت کو سوشل میڈیا پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، سی آر اور جی آر اپنے کلاسز کی طالبات اور طلبا کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے ، تمام اساتذہ طلبا کے سوالات کے جوابا ت دینے کے پابند ہوں گے ، ابتدائی طور پر مڈ امتحانات لئے جائیں گے ، مڈ امتحانات کے لئے اوپن بک پیپر کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، جبکہ آرٹس ، سائنس ، کامرس ، لا، اسلامیات اور لینگویجز میں اسائنمنٹ کے نمبر 20 ہوں گے ، فیکلٹی آف سائنس میں اسائمنٹ کے نمبر 10 اور پریکٹیکل کے نمبر 10 ہوں گے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان ایڈیشن مورخہ  28مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"