Author Topic: راولپنڈی:انٹر بورڈ کے نتائج میں تاخیرپر طلبہ مشتعل،دفتر کو آگ لگا دی  (Read 3119 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
راولپنڈی:انٹر بورڈ کے نتائج میں تاخیرپر طلبہ مشتعل،دفتر کو آگ لگا دی
    راولپنڈی…راولپنڈی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں تاخیر کے خلاف مشتعل طلباء نے تعلیمی بورڈ کی عمارت پر دھاوا بولتے ہوئے آگ لگادی، پولیس نے ہوائی فائرنگ، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کرکے لڑکوں کو بھگایا۔راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو بعض سنگین غلطیوں کی وجہ سے روک لیا تھا، یہ اعلان کیا گیا کہ 45 دن میں درست نتیجہ کااعلان کیا جائے گا، رزلٹ کے جلد نہ آنے پر آج مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلباء سڑک پر نکل آئے اور پہلے بورڈ کے باہر احتجاج کیا اور پھر عمارت میں گھس آئے،پہلے تعینات پولیس ، طلباء کے اشتعال کی وجہ سے ہٹ گئی اس دوران طلباء نے بورڈ آفس کے ایک حصے میں پڑے دستاویزات اور اشیاء کو آگ لگادی، پولیس کی مزید نفری آنے پر ایکشن کیا گیا اور لاٹھی چارج کے بعد آنسو گیس کی شلنگ بھی کی گئی، اس دوران پولیس نے ہوئی فائرنگ کی اور احتجاجی طلباء وہاں سے منتشر ہوگئے، بورڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ آگ انٹرمیڈیٹ شعبہ اور اس میں پڑے داخلہ فارمز کو لگائی گئی، امتحانی نتائج کا ریکارڈ محفوظ ہے،جس کا 24 دسمبر کو اعلان بھی کردیاجائے گا۔