Author Topic: بیچلرز پروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ، خالد عراقی کا مختلف شعبہ جات کا دورہ  (Read 282 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بیچلرز پروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ، خالد عراقی کا مختلف شعبہ جات کا دورہ
کراچی: جامعہ کراچی میں تعلیمی سیشن 2021ء کے بیچلرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار کو صبح گیارہ بجے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز میں منعقد ہوئے
بیچلرز پروگرام کے 20 شعبہ جات میں داخلوں کے لئے 9660 فارم جمع کرائے گئے جبکہ 9114 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں 30 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر، رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ،رئیسہ کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون، پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر معیز خان اور ڈاکٹر سید عاصم علی کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"