گیلیون پبلک اسکول کراچی کی منتقلی کے خلاف حکم امتناع جاری
پرائیویٹ اسکول کی منتقلی کے خلاف حکم امتناع جاری، ڈپٹی اٹارنی جنرل ودیگر کو نوٹس
سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے گیلیون پبلک اسکول کی دوسری جگہ منتقلی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے اس سے قبل ایجوکیشنل سروسز ایسوسی ایشنز و دیگر کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا تھا، ہماری درخواست بھی بالکل اسی نوعیت کی ہے لہذا ایک جیسے احکامات دئیے جائیں۔