Author Topic: دس سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار  (Read 1145 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

دس سالہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار
 راولپنڈی پولیس نے بچے پر تشدد کرنے کے الزام میں مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی نے پکار 15 پر موصول ہونے والی شکایت پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملک کالونی گرجا سے مدرسے کے معلم کو طالب علم پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر دس سالہ توزین نامی  بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اُس کی ناک اور منہ پر چوٹیں آئیں۔
بچے کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایاکہ چھوٹے بھائی کو معلم نے مبینہ تشدد کانشانہ بنایا جس سے اسکے ناک اور سر سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔
پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر کے معلم کو تھانے منتقل کردیا۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد معلم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی