PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: AKBAR on January 13, 2022, 11:56:59 PM

Title: او پی ایف گرلز کالج اسلام آباد میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری
Post by: AKBAR on January 13, 2022, 11:56:59 PM
او پی ایف گرلز کالج اسلام آباد میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری
وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیزو ترقی انسانی وسائل محمد ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قابل اور باصلاحیت قیادت میں سمندر پار پاکستانیوں کو قومی زندگی میں اُن کا جائز اور بھرپور کردار ملے گا اور انکے علم‘ تجربہ اور مہارت کو ملک و قوم کی تعمیرو ترقی میں بروئے کار لایا جائیگا۔ وہ او پی ایف گرلز کالج اسلام آباد میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی طالبات میں تعریفی اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
 اُنہوں نے کہا کہ ہر قوم اپنے بچوں کو سازگار ماحول میں پرورش کیلئے بہترین دستیاب وسائل بروئے کار لاتی ہے‘ اس سلسلے میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
او پی ایف پاکستان بھر میں خصوصاً اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم اور عام لوگوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہویات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مشیر وزیراعظم نے نومنتخب سٹوڈنٹس کونسل کے اراکین سے حلف لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔