Author Topic: طلباءپر نیا بوجھ ڈال دیا گیا  (Read 296 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
طلباءپر نیا بوجھ ڈال دیا گیا
« on: August 08, 2020, 03:21:54 PM »

طلباءپر نیا بوجھ ڈال دیا گیا
لاہور: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب سے منافع کمانے کا فیصلہ کرلیا،بورڈ نصابی کتب طلباء کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب سے منافع کمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کتب کو طلباء میں فروخت کرنے کی ٹھان لی،درسی کتب کی فروخت سے منافع کی شرح میں 33 فیصد اضافے کا ہدف رکھا گیا،پرائیویٹ طلباء کو کتابیں فروخت کرنے کاہدف 18 کروڑ روپے مقرر کر دیا گیا،بورڈ نصابی کتب کی تیاری پر 13 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرے گا۔
وزیراعظم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ذرائع کا کہناتھا کہ نصابی کتب پر ریسرچ کے لئے رقم 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کر دی گئی،بورڈ چھٹی سے بارہویں کی کتب کی اشاعت پر 6 ارب 48 کروڑ خرچ کرےگا۔

واضح رہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ نےچھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کی کتابوں کےسیل آرڈرز بند کر دیئے ہیں،جس سےاشاعت شدہ کتابوں پرنجی پبلشرزکےکروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ٹھپ ہوگئی، بورڈ اپنےقوانین کےتحت پبلشرزکو بر وقت سیل آرڈرز دینےکا پاپند ہے، نجی پبلشرز کی جانب سےسیل آرڈرز کی اجازت کے لئے بورڈ کوسٹیکرز کی مد میں پیسوں کی ادائیگی بھی ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس:قومی ویمن سکواش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

مگراس کے باوجود پبلیشرز کو کتابوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس سےطلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، اردو بازار کھل جانےکےباوجود درسی کتابوں کی فروخت بند پڑی ہے.ذرائع کا کہناتھا کہ ایم ڈی بورڈ رائےمنظور ناصر کی ایماء پر درسی کتب کےسیل آرڈرز روکے گئے ہیں۔

دومہینوں سے درسی کتب کےسیل آرڈرز بند ہونے سے کتابوں کے تاجروں کومشکلات کا سامنا ہے، تاجروں نے وزیراعلی پنجاب سےاپیل کی ہےکہ تعلیم کی ترسیل میں رکاوٹ بننےپرایم ڈی بورڈ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  سٹی 42لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"