Author Topic: کامسٹیک، جامعہ لاہور او آئی سی ممالک کو 10وظائف دینگے  (Read 383 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کامسٹیک، جامعہ لاہور او آئی سی ممالک کو 10وظائف دینگے
لاہور: کامسٹیک اور جامعہ لاہور نے او آئی سی ممبر ممالک کیلئے 10 وظائف دینے ، 15 ٹریننگ اور انڈس نیل فورم کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری اور اویس رئوف چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف لاہوراور جمہوریہ یوگنڈا کے اعزازی قونصلر کی میٹنگ میں کیا گیا۔ مرتضیٰ نور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔یہ وظائف صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پیش کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سائنس، ٹیکنالوجی، صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں او آئی سی ممالک کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  دنیا لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"