Author Topic: یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے چھانگامانگا میں ایک ایکڑرقبہ پرشجرکاری کی  (Read 876 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے چھانگامانگا میں ایک ایکڑرقبہ پرشجرکاری کی
لاہور: یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر چھانگا مانگا فارسٹ پارک میں ایک ایکڑ رقبہ پرشجرکاری کی۔ یہ دن حکومتِ پاکستان کی بلین ٹری سونامی مہم کے حوالے سے ملک بھر میں منایا گیا۔ یونیورسٹی کے سو سے زائد طلباء اور اساتذہ نے ضلعی محکمہ جنگلات اور دی ایجوکیشنسٹ کے ساتھ مل کر 1000 پودے لگائے۔شجر کاری کا آغاز ایک افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے بھی شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر کا کہنا تھا کہ درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کو یقینی بنانے کیلیے زیادہ سے زیادہ جنگلات اگانے پہ توجہ دینی چاہیے۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہورایڈیشن میں مورخہ19 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"