Author Topic: اسلامیہ کالج یونیورسٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج  (Read 384 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اسلامیہ کالج یونیورسٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج
پشا ور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشنز (جائنٹ ایکشن کونسل) کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بازوؤں پر احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھ کر اسلامیہ کالج کے گیٹ نمبر 2 یونیورسٹی روڈ کے سامنے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا
 جس کی قیادت ٹیچنگ سٹاف کے صدر ڈاکٹر دلنواز خان کر رہے تھے کیمپ میں دیگر ایسو سی ایشنز کے ملازمین نے بھی شرکت کی
اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ شرکاء کا کہنا تھاکہ ملازمین کوپوری تنخواہ کی عد م ادائیگی افسوس ناک ہے
جس سے حکومت اور انتظامیہ کی غیر سنجیدگی واضح ہوتی ہے ، طلبہ کے بہتر مفاد میں احتجاج موخر کیا تھا
تاہم اس کے باجود تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے تاریخی درسگاہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہونے لگی ہے ۔
جائنٹ ایکشن کونسل نے گورنر اور وزیر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا
کہ تاریخی تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد از جلد مستقل بنیادوں پر حل کر تے ہوئے عظیم درسگاہ کو تباہی سے بچایا جائے۔