Author Topic: جامعہ کراچی:24 طلبہ کو ڈاکٹریٹ اور28 کیلئے ایم فل کی سند دینے کی منظوری  (Read 2104 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
جامعہ کراچی:24 طلبہ کو ڈاکٹریٹ اور28 کیلئے ایم فل کی سند دینے کی منظوری   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے 24 طلبہ کوپی ایچ ڈی اور 28 طلبہ کو ایم فل اور 04 طلبہ کو ایم ایس کی سندکی ڈگری دینے کی منظوری دیدی ہے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ کی صدارت میں ہوا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر محمد رئیس علوی کے مطابق جن24طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی ان میں عبدالفرحان خان (اپلائیڈ کیمسٹری)، عزیز الرحمن (عربی)، عظمی احمد(کلینیکل سائیکولوجی)،خالد محمدیونس، طاہرہ کوکب (اسلامک لرننگ)، رفیعہ تاج قادری، نوید اقبال وارثی (ماس کمیونیکیشن)، رضوانہ خان (مائیکروبائیولوجی)، مہرالنساء عزیز (پاکستان اسٹڈیز)، منیر انور (فارماکوگنوسی)، عبدالجبار شاہ، ڈاکٹر آصف بن رحمٰن ایم ڈی(فارماکولوجی)، سیما شمیم (فزیالوجی)، ثمرہ سلطانہ، عزراانجم (پولیٹیکل سائنس )، امام الدین ، سید آصف رضا ، ایوب روہادی (قرآن وسنہ ) ،غلام رسول داہری (سوشل ورک)، احتشام حسین (شماریات) ، یاسمین سلطانہ (اردو)، محمد شعیب ، شاہدہ پروین ، رضوانہ (زولوجی) جبکہ28 طلبہ کو ایم فل کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ان میں شہانہ جہاں (بائیوکیمسٹری)، طورجان (باٹنی)، ساجدہ نسیم (کیمسٹری) ، سیدلال حسین شاہ (یورپین اسٹڈیز)،روحی بانو (میتھمیٹکس)، محمد عابد (پاکستان اسٹڈیز)، ہما شریف (فارماکوگنوسی)، محمد عمران، سعدیہ سوری (فارماکولوجی)، محمد وسیم(فزکس)، راحت بیگم(اسپیشل ایجوکیشن)، عطیہ بتول، صوبیہ شبیر (زولوجی)، ڈاکٹر راج کمار ایم بی بی ایس، ڈاکٹر محمد جمیل ایم بی بی ایس، ڈاکٹر شاہ نواز ایم بی بی ایس، ڈاکٹر نجمہ نازایم بی بی ایس، ڈاکٹر افشان چوہدری ایم بی بی ایس، (فارماکولوجی، بی ایم ایس آئی)، ڈاکٹر سید شعیب رضا رضوی ایم بی بی ایس(پیتھالوجی، بی ایم ایس آئی)،طلعت بشیر(بائیوکیمسٹری ،بی ایم ایس آئی)،ڈاکٹر ناز جمیل ایم بی بی ایس، ڈاکٹرسریش کمار ایم بی بی ایس(مائیکروبائیولوجی، بی ایم ایس آئی)، ڈاکٹر عابد علی ایم بی بی ایس ،ڈاکٹر غلام مجتبٰی ایم بی بی ایس (اناٹومی، بی ایم ایس آئی)، ڈاکٹر مہ جبین ایم بی بی ایس، ڈاکٹر عظمی افتخار ایم بی بی ایس، ڈاکٹر اظہر اقبال ایم بی بی ایس، ڈاکٹر عبدالحامد ایم بی بی ایس(فزیالوجی، بی ایم ایس آئی) جبکہ 04 طلباء وطالبا ت ایم ایس کی سندکے اہل قرارپائے جن میں ڈاکٹر عصمہ نظر (جنرل سرجری (DUHS) )، ڈاکٹر محمد اسحاق سومرو ایم بی بی ایس (جنرل سرجری (JPMC) )، ڈاکٹر غلام مصطفٰی وردگ ایم بی بی ایس (نیوروسرجری )، ڈاکٹر محمد یونس سابرانی ایم بی بی ایس (آرتھوپیڈک سرجری (DUHS) شامل ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ اہداف کے حصول کے لئے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو ترغیبات دی جائیں تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی و تحقیقی امکانات اور تقاضوں کو کماحقہ پورا کرسکیں۔



شکریہ روزنامہ جنگ