PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: AKBAR on December 31, 2021, 02:40:13 PM

Title: فکر قائد پر عمل سے ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں، اکادمی ادبیات کا مذاکرہ
Post by: AKBAR on December 31, 2021, 02:40:13 PM

فکر قائد پر عمل سے ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں، اکادمی ادبیات کا مذاکرہ
 اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تقریبات کے حوالے سے ایک خصوصی مذاکرہ منعقد کیا گیا مقررین نے کہا کہ فکر قائد پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ایک ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں
 اور قائد اعظم کے زریں اصولوں اور نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سابق کالج پرنسپل نصرت محمود، اقبال ماڈل گورنمنٹ ہائی سیکینڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر عنایت علی قریشی، ادیب روہان دانش اور قمر ہاشمی مہمان تھے، اظہر سلیم مجوکہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔