Author Topic: امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش،بڑی دوربین  (Read 1754 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش،بڑی دوربین خلا میں روانہ
   
نیویارک…کائنات میں دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش کے لئے امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی جانب سے آج خلا میں ایک بڑی دور بین بھیجی جارہی ہے ۔ناسا کی جانب سے خلا میں زمین جیسے سیاروں کا سراغ لگانے کا یہ پہلا مشن ہے جس پر تقریباً ساٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی ۔ کیپلر ٹیلے اسکوپ،فلوریڈا میں کیپ کارنیوال ائر فورس اسٹیشن سے آج ڈیلٹا ٹو راکٹ کے ذریعے تین سال کے لئے خلا میں بھیجی جا رہی ہے ۔اس میں لگا95 میگا پکسل کا کیمرہ خلا میں اب تک بھیجا جانے والا سب سے بڑا کیمرہ ہے ۔مشن کے دوران یہ دوربین سورج سے ہماری زمین کے فاصلے اور درجہ حرارت کو پیمانہ بناتے ہوئے دوسرے ستاروں کے مدار میں زمین جیسے سیارے ڈھونڈے گی۔تین سال کے اس سروے کے بعد سائنس دان یہ بتانے کے قابل ہوسکیں گے کہ کائنات میں زمین جیسے دوسرے سیارے عام ہیں یا نایاب۔ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کیپلر ٹیلے اسکوپ مشن کے دوران سورج جیسے ایک لاکھ ستاروں کا تجزیہ کرے گی اور تقریباً پچاس ایسے سیاروں کا صحیح سائز معلوم کرے گی۔ جن پر زندگی کا وجودہوسکتاہے یا کم از کم وہ زمین سے مشابہت رکھتے ہوں۔

شکریہ جنگ