PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => APMSO => Topic started by: sb on May 11, 2009, 02:05:25 PM

Title: اے پی ایم ایس او کے تحت تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات
Post by: sb on May 11, 2009, 02:05:25 PM

اے پی ایم ایس او کے تحت تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات
   
کراچی (پ ر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت تعلیمی اداروں میں قومی پرچم لہرائے گئے اور صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے والی مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریبات میں اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے ذمہ داران عمران معین، ارشاد احمد اور دیگر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ہر مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا ہے، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے طفیل ہی ملک میں بھائی چارہ اور امن قائم ہے۔
      شکریہ جنگ