Author Topic: پنجاب پبلک سروس کمیشن کوانٹرویو لینے کی اجازت  (Read 335 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب پبلک سروس کمیشن کوانٹرویو لینے کی اجازت
لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو لینے کی اجازت دیدی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کابینہ کمیٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن سے پہلے پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویو روک لیے گئے تھے ۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہناتھا ایس او پیز پر عمل کر کے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویو لیے جا سکیں گے، کابینہ کمیٹی نے انٹرویو کی اجازت دے دی۔

تحریری امتحان کا عمل فی الحال معطل رہے گا، نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف پنجاب پبلک سروس کمیشن پر ہو گا، دیگر اداروں کو اجازت نہیں دی گئی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔
 
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 05 جولائی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"