PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => NEW Topics => Topic started by: AKBAR on March 06, 2021, 11:07:37 AM

Title: چھ مارچ : سرائیکی کلچر ڈے،چوک نواں شہر ملتان سے ریلی
Post by: AKBAR on March 06, 2021, 11:07:37 AM
March 6: Saraiki Culture Day, rally from Chowk Nawan Shehr Multan
سرائیکی کلچر ڈے چھ مارچ کو ہوگا، چوک نواں شہر  ملتان سے ریلی
سرائیکی جماعتوں کی طرف سے ملتان میں ہونیوالے سرائیکی کلچر ڈے کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ سرائیکی رہنما اور وسیب کے تمام لوگ آج 6 مارچ 2021ء صبح 10 بجے چوک نواں شہر ملتان جمع ہوں گے۔
سرائیکی رہنما حاضرین کو سرائیکی اجرکیں پہنائیں گے۔ ڈھول کی تھاپ پر سرائیکی جھمر کے رنگ اور سرائیکی رہنمائوں کا خطاب ہوگا۔ رہنمائوں کے خطاب کے بعد سرائیکی امن ریلی نکالی جائے گی جو کہ نواں شہر چوک سے شروع ہوکر ملتان ٹی ہائوس تک جائے گی،
اس کے بعد ملتان ٹی ہائوس میں سرائیکی امن مشاعرہ و ثقافتی کانفرنس ہو گی جس میں سرائیکی رہنمائوں کے علاوہ شاعر، ادیب، دانشور اور فنکار اور ریسرچ سکالرز گفتگو کریں گے۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی کلچر ڈے کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ تمام قوم پرست جماعتیں مل کر منا رہی ہیں
اور اس بات کا عہد کر رہی ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اس موقع پر صوبہ سرائیکستان کیلئے نئے ولولے اور نئے جذبے کے ساتھ جدوجہد تیز کرنے کا عہد کریں گے
 اور سب مل کر اس کا عہد کریں گے کہ سرائیکی وسیب کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں لاہور، ملتان تک ثقافتی اور سیاسی جدوجہد کا دائرہ وسیع کریں گے اور حکمرانوں کو پیغام دیں گے کہ وہ وسیب کے لوگوں کو حق دیں۔