PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => Topic started by: AKBAR on October 21, 2018, 02:03:55 PM

Title: جامعہ صوابی میں’’ کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کا آغاز
Post by: AKBAR on October 21, 2018, 02:03:55 PM
جامعہ صوابی میں’’ کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کا آغاز

پشاور : صوابی یونیورسٹی کی گرین سوسائٹی کے زیر اہتمام’’ کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘مہم کا آغاز کردیاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی،
جس میں سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سلطان شہریار ایگزیکٹو ارکان منیب شہزاد ، حارث امین، عابدعلی کامریڈ،ذیشان خان اور سید افضل باچا نے شرکت کی ،
اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے پروفیسر سلطان شہر یار نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے گلی ،محلوں اور تعلیمی اداروں کو صاف رکھنے کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدارکریں
اور ماحول کو آلودگی سے بچائیں،کیونکہ اگلی نسلوں کیلئے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 21 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی