Author Topic: ہیلی کالج میں بینکنگ، انشورنس اور بزنس مینجمنٹ‘پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس  (Read 414 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
6th International Conference on Banking, Insurance and Business Management at Hailey College

ہیلی کالج میں بینکنگ، انشورنس اور بزنس مینجمنٹ‘پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس
 ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام’بینکنگ، انشورنس اور بزنس مینجمنٹ‘ کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی، کانفرنس میں پاکستان بھر کی 31 مختلف یونیورسٹیوں کے متعدد نامور قومی اور بین الاقوامی کلیدی مقررین،
صنعت کے پیشہ ور افراد اور محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز پاکستان اور سرحد پار سے 80 سے زائد قومی اور بین الاقوامی محققین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔
کانفرنس کےکنوئنیراور پرنسپل ہیلی کالج پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے تعلیمی کانفرنسوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےبتایا کہ کس طرح سی بی آئی بی ایم نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں معروف ماہرین تعلیم،محققین اور یونیورسٹیاں مل سکتی ہیں ۔
 انہوں نے آنے والے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ڈگری دینے والے اداروں میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے پر کانفرنس آرگنائزنگ کمیٹی، فیکلٹی ممبران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے منتظمین، رضاکار طلباء، اور انتظامی عملے کو بھی تعریفی اسنا د سے نوازا گیا۔