Author Topic: سرکاری سکولوں میں بچوں کےنئے داخلے کرنیکی اجازت  (Read 285 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں میں بچوں کےنئے داخلے کرنیکی اجازت
راولپنڈی : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے 2020-21 کیلئے نئے داخلے کرنے کی اجازت دے دی۔ پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں بچوں کے داخلے کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھاڑتی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اینے ضلع میں بچوں کے نئے داخلے شروع کریں۔، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پہلے ہی بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا تھا۔ بچوں کو کتابوں کی تقسیم اور داخلوں کا عمل 15جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔ داخلوں کیلئے کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے ۔ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نئے داخلوں کیلئے کتابوں کی ڈیمانڈ 16جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
حوالہ:  دنیا نیوز راولپنڈی مورخہ 27 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"