Author Topic: لندن مذاکرت ناکام ۔ججوں بحالی نہیں ہوگئی۔ پی پی پی اور نواز لیگ اتحاد خطرہ میں  (Read 2929 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


ججوں کے معاملے پرلندن مذاکرات ناکام ہوگئے      

لندن … مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے درمیان ججوں بحالی کے معاملات پر لندن میں ہونے والے مذاکرات نا کام ہو گئے ہیں،نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاملہ حل نہیں ہو سکااور وہ آئندہ کے لائحہ کا اعلان پاکستان پہنچ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اتحاد برقرار رہے اور ججز بھی بحال ہوجائیں،اس کے لئے ہم نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے آخری وقت تک کوششیں کیں۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتائج سے ہر پاکستانی مایوس ہوا ہے۔ہم تو ججوں کی باعزت بحالی چاہتے ہیں لیکن ایسی واپسی نہیں چاہتے جس سے پھر مسائل پیدا ہوں ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ن لیگ کل حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دے تاہم پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ پنجاب حکومت سے الگ نہیں ہو گی۔


شکریہ روزنامہ جنگ