Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نجی تعلیمی اداروں کو سرکاری جامعات سے الحق لینے کی تجویز  (Read 4061 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئے نجی تعلیمی اداروں کو سرکاری جامعات سے الحق لینے کی تجویز
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئے قائم ہونے والے نجی تعلیمی اداروں کو براہ راست یونیورسٹی و انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کے بجائے انہیں پبلک یونیورسٹیز سے الحاق لینے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کے پبلک سیکٹر کی جامعات کے رجسٹرارز سے رائے بھی طلب کر لی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایکریڈیشن محمد جاوید خان نے رجسٹرارز کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نئی یونیورسٹی و انسٹیٹیوٹ کا قیام کثیر الجہتی کام ہے جس میں فنانشل، اکیڈمک اور فزیکل چیزوں کے ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے قانون سازی بھی ہوتی ہے۔ اگرچہ بعض مواقع پر مجوزہ نئی جامعہ وفاقی کابینہ کی طے شدہ شرائط پر پورا اترتی ہے تاہم ایکٹ / آرڈیننس کے اجرا میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے اور مجوزہ یونیورسٹی طلبہ کو داخلہ بھی دے دیتی ہے اور وہاں داخل ہونے والے طالب علم سال آخر یعنی ڈگری کی وصولی تک جا پہنچتے ہیں لیکن انہیں چارٹر نہیں ملتا اور اس وجہ انہیں تسلیم نہیں کیا جاتا لہٰذا ہائر ایجوکیشن کمیشن چاہتا ہے کہ پبلک سیکٹر کی جامعات ایسے مجوزہ نئے انسٹیٹیوٹ و جامعات سے تعاون کریں اور انہیں الحاق دیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ پبلک سیکٹر کی جامعات شاز و نادر ہی بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں الحاق دیتی ہیں۔ خط میں پبلک سیکٹر کی جامعات کے رجسٹرار سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اپنی رائے سے جلد آگاہ کریں۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"