Author Topic: تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان شروع  (Read 1028 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان شروع
امتحان میں ایک لاکھ 22 ہزار طلبہ حصہ لے رہے ہیں، ہزارہ ڈویژن میں 472 سنٹرز میں طالبات کے لئے 159 مختص
ایبٹ آباد:تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان شروع ہو گئے ہیں، امتحان میں ایک لاکھ 22 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد مختیار خان کے مطابق سائنس گروپ میں 84 ہزار 338 اور آرٹس میں 36 ہزار 946 طلباء و طالبات شامل ہیں۔
جماعت نہم کے 62 ہزار 268 اور دہم کے 59 ہزار 1600 طلباء و طالبات امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کل 472 امتحانی سنٹرز میں طالبات کے لئے 159 مختص ہیں۔ امتحان کے نظام میں شفافیت کیلئے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، نقل کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی   اے پی پی۔ کی جانب سے مورخہ  25مارچ2019ء موصول ہوئی