Author Topic: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تدریسی شیڈول جاری کردیا  (Read 328 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تدریسی شیڈول جاری کردیا
کراچی :تین دن پرائمری اور تین دن سیکنڈری جماعتوں کی تدریسی سرگرمیاں ہوں گیاسکول 15جون سے کھولنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی تحریک کا عندیہ،اجلاس

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن نے ایس او پیز کے ساتھ اپنے تدریسی عمل کا شیڈول جاری کردیا۔ تین دن پرائمری اور تین دن سیکنڈری جماعتوں کی تدریسی سرگرمیاں ہونگی۔ بورڈ امتحانات نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کو نمبرز دینے کا اختیار اسکولوں کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 15 جون سے اسکول کھولنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی تحریک کا عندیہ دے دیا گیا۔ جمعہ کو ایسوسی ایشن کا اجلاس بلدیہ ٹاؤن میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر خان محمد اور ملک عبدالغفور اعوان نے کی۔ اجلاس میں علاقے کے 70 سے زائد اسکول مالکان نے شرکت کی۔ تمام پرنسپلز کی مشترکہ رائے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق تمام طلبہ و طالبات کے لیے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ اسکول مالکان اور پرنسپلز اپنے اسکولز میں سینی ٹائزر، تھرما میٹر رکھیں گے اور اسکول کے عملے کے لیے بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔ایک کلاس میں دس سے زائد طلبہ کو نہیں بٹھایا جائے گا۔ وین ڈرائیورز کو بھی انتباہ کیا جائے گا کہ وہ بھی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ تمام پرنسپلز اور اسکول مالکان اس بات پر متفق ہیں کہ بورڈ نے جو پروموشن پالیسی جاری کی ہے اس فیصلے کو عدالت میں لے جایا جائے۔
حوالہ: دنیا نیوز کراچی مورخہ 06 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"