Author Topic: پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات  (Read 1318 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کی سالانہ تقریب میٹرک میں نمایاں نمبرزوالے طلبہ کو ایوارڈز
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کی ساتویں سالانہ تقریب میں 200سے زائد اسکولوں کے میٹرک میں نمایاں نمبرز لانے والے طلبہ کو ایوارڈز اورمختلف شخصیات کو بہترین کارکردگی کے گولڈ میڈل دیئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق اور صوبائی وزیر مظفر علی شجرہ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں سینیٹرعبدالحسیب خان ،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر رئیس علوی، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوٹس منسوب حسین صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ رفیعہ ملاح ، سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ہارون رشید اور محمد اخلاق تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قابلیت اور ذہانت چھوٹے اور بڑے اسکول سے مشروط نہیں ہوتی بلکہ یہ طالب علموں کی اپنی جستجو اور محنت پر منحصر ہوتی ہے کہ وہ پوری دلجمعی کیساتھ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھے تو یقیناً کامیابی ہر ایک کے قدم چومتی ہے۔ سینیٹر حسیب خان نے کہاکہ آج پورے ملک کوقول سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے۔ وہ لوگ قابل مبارک باد ہے جو بستی بستی قریہ قریہ علم کی دانش گاہیں قائم کئے ہوئے ہیں۔پروفیسر رئیس علوی نے کہا کہ یہ پروگرام کراچی کی سطح پر عمومی اسکولوں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس سے قبل پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حیدر علی نے ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن گزشتہ کئی برسوں سے خالصتاً تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
شکریہ جنگ